پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبور علی نے اپنے شوہر علی انصاری کے لئے پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے اپنے شوہر علی انصاری کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
صبور علی نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ “اگر مجھے میری زندگی دوبارہ جینے کا موقع ملے جب بھی میں تمہیں ہی تلاش کروں گی”۔
انہوں نے لکھا کہ “سالگرہ مباک ہو! میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، یہ ساری محبت اور پیار اس شخص کیلئے جو بدمزاج ترین دنوں کو بھی اپنی ہنسی اور خوشی سے بھر سکتا ہے”۔
اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے علی انصاری کو سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
