Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو بدتمیز قرار دیدیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو بدتمیز قرار دیدیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ “اس بات پر دائیں اور بائیں بازو والے سب متفق ہیں کہ میں بہت بدتمیز، متشدد اور انتہا پسند ہوں”۔

انہوں نے لکھا کہ “مجھے تشدد پسند ہے اور تشدد کو بھی میں پسند ہوں، میں تھوڑی بگڑی ہوئی اور بہت زیادہ ضدی ہوں، اس کے علاوہ میں خطرناک حد تک باصلاحیت بھی ہوں”۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے مزید لکھا کہ “اس کو کہتے ہیں بیٹ مین، وہی ہوں میں”۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version