معروف صوفی شاعر علامہ خورشید کمال 78 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق معروف صوفی کے انتقال کی تصدیق اُن کی بیٹی فریحہ کمال نے کی۔
بیٹی فریحہ کمال کا کہنا ہے کہ خورشید کمال کو طبیعت بگڑنے پر سی ایم ایچ لاہور منتقل کیا گیا تھا، ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ چل بسے۔
واضح رہے کہ مشہور پنجابی فوک گلوکار عارف لوہار کے کلام دم گٹگوں دم گٹگوں کے الفاظ بھی علامہ مرحوم خورشید کمال نے لکھے تھے۔
مرحوم علامہ خورشید کمال لعلاں والیا سائیاں کلام کے مصنف تھے، خورشید کمال معروف ڈرامے سونا چاندی، اندھیرا اجالا، چڑیاں دا چمبہ میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔
صوفی شاعر علامہ خورشید نے ہدایت کار سید نورکی فلم جگنی کی تمام چھ جگنیاں لکھیں، خورشید کمال نے پنجابی قافیوں کی چار کتابیں بھی لکھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
