Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’جوان‘ نے بالی ووڈ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے

بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار، شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے انڈسٹری کے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

جوان، جس کی ہدایت کاری ایٹلی کمار نے کی تھی اور اس میں شریک اداکارہ نینتھارا، وجے سیتھوپتی اور دیگر اداکار شامل تھے، یہ فلم ہندی ورژن کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر ابھری، جس نے گدر 2، پٹھان اور باہوبلی 2 کے لائف ٹائم کلیکشن کو عبور کیا۔

جوان 23 دنوں کے بعد بھی، ہندی فلم کی دوسری سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلم ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ شائقین اس فلم سے مستقل لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اداکار نے انڈسٹری کو ایک ہی سال کے دوران لگاتار 02 بڑی فلمیں دی ہیں اور اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان نے وہ ریکارڈ بھی ٹوڑ دیا ہے جو راج کپور کو 1949 میں حاصل ہوا تھا۔

1949 سے اب تک راج کپور اپنی 02 معروف فلموں برسات اور انداز کی وجہ سے ایک ہی سال میں دو کامیاب فلمیں کرنے والے بالی ووڈ کے واحد اداکار تھے لیکن اب یہ اعزاز شاہ رخ خان نے اپنے نام کرلیا ہے۔

اس ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لئے اور ایک نئے ریکارڈ کے لئے اداکار کو اب اپنی کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ کو بھی اسی طرح کامیاب بنانا ہوگا تاکہ وہ جوان کی کمائی کا ریکارڈ توڑ سکے اور ایک نیا ریکارڈ بنائے ۔

اس طرح شاہ رخ خان ایک ہی سال میں 03 بڑی اور کامیاب فلمیں کرنے والے پہلے بالی ووڈ اداکار بن جائیں گے۔

شاہ رخ خان نے 2023 میں صرف ایک فلم کے ساتھ نہیں بلکہ دو فلموں کے ساتھ اوپننگ ڈے کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔ ان کی دونوں فلموں نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے اور ڈنکی کی ریلیز ابھی باقی ہے۔

سپر اسٹار کی آنے والی فلم ڈنکی کو ریلیز کے بعد باکس آفس پر معروف اداکار پربھاس کی فلم سالار سے سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ یہ دونوں بڑے بجٹ کی بہت ہی زیادہ متوقع فلمیں تصور کی جارہی ہیں۔

اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو جوان کے ہندی ورژن نے پہلے ہی ہفتے میں 340 کروڑ روپے کمائے جبکہ دوسرے ہفتے میں 122.50 کروڑ روپے، تیسرے میں 50 کروڑ روپے اور رواں ہفتے 5.25 کروڑ روپے کمانے کی توقع ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version