Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زندگی اتنی آسان نہیں ہے جتنی کہ سوشل میڈیا پر نظر آتی ہے، زارانور عباس

زارا نور عباس پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک خوبصورت اور انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا ہے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں خاموشی، زیبائش، عہد وفا، اور دیوار شب شامل ہیں۔

زارا نے  ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، انہوں نے چھلاوا اور پرے ہٹ لو جیسی کامیاب فلموں میں پرفارم کیا ہے۔ جبکہ یہ ابھی  ڈرامہ سیریل جھوم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا جارہاہے۔

خوبصورت پاکستانی اداکارہ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر زندگی کا مشکل وقت گزارنے والے مداحوں کو ایک مشورہ دیا ہے اپنے پیغام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ زندگی سوشل میڈیا پر جس طرح دکھائی دیتی ہے اس سے کہیں زیادہ چیلنجنگ ہو سکتی ہے۔ زارا کا مشورہ یہ ہے کہ اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں اور زندگی کے چیلنجوں پر ثابت قدم رہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ زندگی اتنی آسان اور خوبصورت بھی نہیں ہے، جتنی کہ سوشل میڈیا پر دکھائی دیتی ہے  یا محسوس ہوتی ہے، اور لوگ اسے کیسے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ کسی کی زندگی میں ایسے دن بھی آ سکتے ہیں کہ اس کے لیے اپنے دونوں پاؤں پر کھڑا ہونا اور چلنا زندگی کی سب سے بڑی نعمت بن سکتے ہیں۔

زارا نور عباس نے لکھا کہ کچھ افراد کے لیے اٹھنا، بیٹھنا، گھومنا، بالوں میں کنگی کرنا، خود سے کپڑے بدلنا اور مسکرانا زندگی کا معمول ہو اور ان کے لیے اس کی کوئی اہمیت نہ ہو لیکن کسی کے لیے یہ سب کچھ بہت بڑی نعمتیں ہو سکتی ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ایسی باتوں کو اپنے ارد گرد دیکھ کر مشاہدات کریں، ایسے مشاہدات سے انہیں رہنمائی ملے گی اور اس سے زندگی بھی بہتر گزرے گی۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہر کسی کی زندگی اپنی ہوتی ہے، وہ اپنی زندگی کو سب سے زیادہ بہتر جانتا ہے، اس لیے ہر کسی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنی زندگی کس طرح گزاریں گے، انہیں لوگوں کی باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہئیے۔

زارا نور عباس نے لکھا کہ کوئی بھی کسی کی زندگی سے متعلق فیصلہ نہیں کر سکتا اور فیصلہ کرنے والی ذات ایک ہی اور وہ ہے آپ کا خالق۔

ان کے مطابق ہر کوئی خدا سے اپنی مرضی کی زندگی اور ضروریات کے لیے لڑ سکتا ہے، ان سے مانگ سکتا ہے اور ہر کسی کو ایسا کرنا بھی چاہئیے لیکن کس کو کیا ملے گا اور کسے کیا دینا ہے یہ صرف خدا ہی جانتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ کیپشن میں روحانی تسکین پہنچانے والا صوفیانہ کیپشن بھی لکھا، جس پر شائقین نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور ان کی باتوں سے اتفاق بھی کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version