عادی عدیل امجد پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی ایک مشہور شخصیت ہیں اور پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مزاح نگاروں، میزبانوں اور اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
عادی عدیل امجد اور فیضان شیخ جب بھی کوئی کامیڈی شو کرتے ہیں تو ساتھ کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی جوڑی کو دیکھ ماضی کی الف نون یعنی الن اور ننھا کی جوڑی کو یاد کیا جاتا ہے انہوں نے ریڈی اسٹیڈی گو نامی ڈرامے سے خوب شہرت حاصل کی اور اپنی بہترین کامیڈی کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔

اسی طرح جب عادی تماشا سیزن 1 میں جلوہ گر ہوئے تو انہیں ناظرین کی جانب سے بہت پیار ملا۔ عادی ایک بہترین حس مزاح رکھتے ہیں وہ ہمیشہ ایسی کامیڈی کرتے ہیں جس میں کوئی ذومعنی بات نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کسی بھی حوالے سے اپنی رائے کے برملا اظہار کرتے ہیں وہ سچے اور ایماندار ہیں۔
ان کے ذہن میں جو کچھ ہوتا ہے وہ کسی کی بھی پروا کیے بغیر اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کردیتے ہیں۔ عادی عدیل اور فیضان شیخ کو ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اشرافیہ ہونے کے کئی فائدے بیان کیے۔
عادی نے کہا کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کسی بھی پوش علاقے کا پتہ لکھا ہونا بہت اہمیت رکھتا ہے وہ یہ بات ٹیلی ویژن پر سب کے سامنے کہہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی پوش علاقے میں رہتے ہیں، اچھی گاڑی ہے، جدید ترین آئی فون اور بہترین ایئر پوڈز رکھتے ہیں تو لوگ آپ کے ساتھ مختلف انداز میں پیش آئیں گے اور بہتر سلوک کریں گے اور اسی کے حساب سے آپ کو معاوضہ دیا جائے گا اور دنیا اس طرح کام کرتی ہے۔
عادی نے اپنی زندگی میں جس تنقید کا سب سے زیادہ سامنا کیا اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے کہا کہ آپ اے آر وائی کے ’’پرچی‘‘ ہیں اور دوسرے آپ سے بہتر کام کر سکتے ہیں۔ یہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ بات تھی لیکن وہ پھر بھی ان لوگوں کے لیے دعا کرتے ہیں جو یہ تکلیف دہ باتیں کہتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں