Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احد رضا میر خود پر لگے اقرباپروی کے الزامات سے متعلق بول پڑے

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکار احد رضا میر نے خود پر لگے اقرباپروی کے الزامات پر وضاحت دے دی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار احد رضا میر کا کہنا تھا کہ لوگ وہی کہیں گے جو وہ کہنا چاہتے ہیں، میرا خیال ہے کہ ڈاکٹر کا بچہ ڈاکٹر بنتا ہے یا وکیل کا بچہ وکیل بن جاتا ہے اور انہیں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، ایسا نہیں ہے کہ میں اداکاری کی دنیا میں پلا بڑھا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک میں بچپن میں کراچی نہیں گیا تب تک مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرے والد ایک مشہور شخصیت ہیں، میں اس بات سے انکار نہیں کروں گا کہ جس خاندان سے میرا تعلق ہے اس کی وجہ سے مجھے کئی مواقع ملے، لیکن اگر لوگوں کو آپ کا کام پسند نہیں ہے تو لوگ زیادہ دیر تک آپ کو نہیں دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے متعدد ٹی وی ڈراموں کے ذریعے خود اپنی پہچان بنائی۔

مداحوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے احد رضا میر نے کہا کہ پرائیویسی یقینی طور پر تھوڑا سا مسئلہ ہو سکتا ہے، صرف اتنا کہوں کہ جب میں پاکستان میں ہوتا ہوں تو زیادہ وقت گھر میں رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شاید میرے مداحوں میں کوئی پاکستانی لڑکا ایسا بھی ہو جو مجھے دیکھ کر یہ سوچے کہ اگر وہ کر سکتا ہے، تو میں بھی کر سکتا ہوں، کریئر کے حوالے سے جنوبی ایشیا کے بچوں پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version