Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکار کو عدالت نے قید کی سزا سُنادی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار دلیپ تاہل کو عدالت نے 5 سال پرانے کیس میں 2 ماہ قید کی سزا سُنادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ تاہل نے 2018 میں شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے ایک رکشے کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک نوجوان اور خاتون زخمی ہوئے تھے۔

اس حادثے کے بعد دلیپ تاہل کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم وہ ضمانت پر رہا ہوگئے تھے لیکن اس حوالے سے مقدمہ چل رہا تھا۔

عدالت میں ڈاکٹر نے بیان دیا کہ دلیپ تاہل کی گاڑی سے شراب کی بدبو آرہی تھی اور وہ نشے کی حالت میں تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version