Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف یوٹیوبر نے خاموشی سے شادی کرلی

پاکستان کی مشہور و معروف یوٹیوبر علیزہ سحر نے خاموشی سے شادی کرلی۔

گزشتہ ماہ علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ ایک شخص کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کررہی تھیں، مذکورہ لیک ویڈیو کال میں علیزہ سحر اُس شخص کی نامناسب فرمائش پوری کرتی نظر آئیں۔

بعد ازاں، ویڈیو کال پر موجود شخص نے علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کردی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہیں۔

اب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر علیزہ سحر کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جبکہ انہوں نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہے۔

وائرل ویڈیوز میں علیزہ سحر کو اپنے شوہر کے ہمراہ شادی ہال میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ علیزہ سحر کا شمار پاکستان کی معروف دیہاتی ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی ویڈیوز میں گاوْں کے دیسی ماحول کو دکھاتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version