Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ نیلم منیر نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نیلم منیر سے متعلق یہ افواہ گردش کررہی ہے کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں بلکہ آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔

Neelam Muneer's Chat With Fans About Working In India & Dream Goal

انہوں نے کہا کہ زندگی کا مقصد آخرت ہے، موت برحق ہے اور میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللہ تعالیٰ کے حکم سے جنت میں بلند مقام عطا ہو۔

ان کا بخشش کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے بخش دیں، ہدایت عطا کریں اور ان لوگوں میں شامل کر لیں جو اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں۔

اداکارہ کے ان جوابات کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نیلم منیر جلد شوبز چھوڑ دیں گی۔

Exit mobile version