Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ساجد خان کا انتقال؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

بالی ووڈ کے مشہور و معروف ہدایتکار ساجد خان کے انتقال سے متعلق بڑی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ساجد خان نے خود کے انتقال سے متعلق گردش خبروں کی تردید کردی۔

انہوں نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ میں ساجد خان کا بھوت ہوں، میں آپ لوگوں کو کھا جاؤں گا، میری آتما کو شانتی نہیں مل رہی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں ساجد خان کو سفید رنگ کی چادر اوڑھ ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو فلم ’مدر انڈیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والے چائلڈ آرٹسٹ اداکار ساجد خان کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، ان کے انتقال کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں کوریوگرافر و ہدایتکار فرح خان کے بھائی ساجد خان کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں، جس کی وضاحت اب خود ہدایت کار نے دلچسپ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کر دی۔

Exit mobile version