Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکار بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار کرسچن اولیور اپنی 2 بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 51 سالہ اداکار کرسچن اولیور اپنی بیٹیوں کے ساتھ اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کا چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے چند لمحوں بعد بحیرہ کیریبین میں گر گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 51 سالہ اداکار کی بیٹیوں کی عمر 10 اور 12 سال تھی جبکہ اس حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد غوطہ خور اور کوسٹ گارڈز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے جہاں سے چار لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار اولیور ’دی گڈ جرمن‘ اور 2008ء کی ایکشن کامیڈی فلم ’اسپیڈ ریسر‘ میں معروف اداکار جارج کلونی کے ساتھ بڑے پردے پر نمودار ہوئے تھے۔

Exit mobile version