بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان کی 2023 کی 2 بڑی بلاک بسٹر فلمیں ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کوانٹرنیشنل اسٹنٹ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
شاہ رخ خان نے حقیقی معنوں میں 2023 میں تین اپنی بلاک بسٹر فلموں – ‘پٹھان’، ‘جوان’ اور ‘ڈنکی’ کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ تینوں فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا جبکہ ‘جوان’ سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی۔
فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
اداکار کی فلم جوان اور پٹھان نے 2023 کے سالانہ اسٹنٹ ایوارڈز میں متعدد نامزدگیاں حاصل کی ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ فلمیں عالمی سطح پر کامیاب ہوئیں ہیں۔
جہاں ’جوان‘ کو ایکشن فلم میں بہترین اسٹنٹ اور ’دی ہائی وے چیس‘ کے سلسلے کے لیے بہترین گاڑیوں کے اسٹنٹ کی کیٹیگریز میں نامزدگی حاصل ہوئیں، وہیں ’پٹھان‘ کو ’جیٹ پیک فائٹ‘ کے سلسلے کے لیے بہترین فضائی اسٹنٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دونوں فلموں کو مجموعی طور پر بہترین فلم کے زمرے میں نامزدگی بھی ملی ہے۔
