Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہیش بابو اپنی اہلیہ کے ساتھ کے لئے شکرگزار، محبت بھری پوسٹ وائرل

بھارت کے معروف اداکار مہیش بابو اپنی اہلیہ کے ساتھ کے لئے ان کے بےحد شکرگزار ہیں جس کے حوالے سے ان کی ایک محبت بھری پوسٹ بھی کافی وائرل ہورہی ہے۔

حال ہی میں اداکار نے اپنی اہلیہ اداکارہ نمرتا کے لئے ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک محبت بھری پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں مہیش بابو نے اپنی اہلیہ نمرتا شروڈکر کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے ساتھ ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کے ساتھ محبت اور یکجہتی سے بھرے ایک اور سال کے لیے شکرگزار ہوں میرے ہر دن کو بہتر بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

دوسری جانب مہیش بابو اور نمرتا کی بیٹی ستارہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ مہیش بابو اور نمرتا کی شادی 10 فروری 2005 کو ہوئی تھی۔ ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔

نمرتا کو فلم ‘جب پیار کسی سے ہوتا ہے’ میں سلمان خان کے مقابل گانے ‘او جانا نہ جانا’ میں کام کرنے کے لیے سب سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ انہوں نے شادی کے بعد اداکاری سے وقفہ لے لیا ہے۔

Exit mobile version