بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے، جو اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کی کامیابی سے بہت خوش ہیں تاہم اپنے بین الاقوامی رن وے ڈیبیو پر انہیں بری طرح ٹرول کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنا انٹرنیشنل رن وے ڈیبیو کیا ہے جس سے وہ بی ٹاؤن کی انٹرنیشنل رن وے ڈیبیو کرنی والی سب سے کم عمر اداکارہ بن گئیں ہیں اور اس اعزاز کے لئے انہیں خوب سراہا بھی گیا ہے۔
اداکارہ نے پیرس ہاؤٹی ویک میں اپنے انٹرنیشنل رن وے ڈیبیو کے لئے بھارتی ڈیزائنر راہول مشرا کے لیے ریمپ پر واک کی اور عجیب طرز کے اس آؤٹ فٹ کے لئے انہیں کافی ٹرول بھی کیا جارہا ہے۔
اپنے انٹرنیشنل رن وے ڈیبیو کے لئے اداکارہ نے کالے رنگ کا منی ڈریش پہنا ہوا تھا جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے ایک جال بھی پکڑا ہوا تھا جو کہ ڈیزائنر کی جانب سے ٹڈی دل، تتلیوں وغیرہ کی خوبصورتی اور ان پرجاتیوں کے معدوم ہونے کے خطرے پر مبنی تھا۔
اداکارہ کے اس لک کو سوشل میڈیا صارفین نے ’عرفی جاوید‘ کے فیشن کے نرالے خیالات سے تشبیح دی ہے اور انہیں سستی عرفی جاوید کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔
