بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان ایک اہم بائیوپک کا احصہ بننے جارہے ہیں جو کہ ایک ایسے خاندان سے متعلق ہے جو کئی دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہے۔
اس حوالے سے راکیش روشن نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں کنگ خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
راکیش روشن ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے بطور اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار، اور اسکرین رائٹر کے طور پر بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت زیادہ حصہ ڈالا ہے۔
کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شاہ رخ خان، ہدایت کار ششی رنجن اور دیگر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔
اس تصویر میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھائی دے رہیں ہیں اور ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا، “شاہ رخ آپ کی محبت اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ۔
رپورٹس کے مطابق، روشنز کو رومانٹکس کو کچھ اس طرح ڈیزائن کیا جائے گا، جس میں ان کے دوستوں، ساتھیوں اور خاندان کے انٹرویوز شامل ہوں گے۔
دی روشنز، روشن کے مشہور میوزک ڈائریکٹر، راکیش روشن، راجیش روشن اور ہریتک کے اداکاری کے کیریئر کی کہانی پیش کریں گے جس میں شاہ رخ خان بھی شامل ہونگے۔
خیال رہے کہ راکیش روشن اور ایس آر کے نے کرن ارجن، کوائلا اور کنگ انکل جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔
