پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سجل علی میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کا ہاتھ تھام کر کیک کاٹنے پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔
گزشتہ ہفتے سجل علی نے اپنی سالگرہ منائی اور ان کی سالگرہ کے موقع پر میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے کیک کا اہتمام کیا۔
کیک کاٹنے کی ویڈیو عدنان انصاری نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی عدنان انصاری کا ہاتھ تھام کر کیک کاٹ رہی ہیں جبکہ میک اپ آرٹسٹ نے اداکارہ کے سر کو بھی چوما۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعض مداحوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حمایت بھی کی اور انہیں تجویز دی کہ وہ لوگوں کے منفی کمنٹس پر توجہ نہ دیں۔
