بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ودیا بالن کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ودیا بالن نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے لال رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ “ساڑھی اور پرانے گانے، کیونکہ دل ابھی بھرا نہیں”۔
اداکارہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
معروف اداکارہ مختلف فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
