Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہوریوں کی مہمان نوازی سے یورپی گلوکار بے حد متاثر

یورپی ملک رومانیہ کے نامور میوزیکل پاپ بینڈ ’ایکسنٹ‘ کے گلوکار ایڈرین سینا پاکستان  کے شہر لاہور میں موجود ہیں۔

عالمی شہرت کے حامل گلوکار نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پاکستان کے شہر لاہور آمد کی اطلاع دی اور لکھا کہ،’گڈ مارننگ لاہور’۔

ایڈرین سینا نے لاہور آمد کے بعد نا صرف مختلف جگہوں کی سیرکی بلکہ لاہوریوں کی خوش دلی اور مہمان نوازی کی دل کھول کر تعریف بھی کی۔

واضح رہےکہ ایڈرین سینا اس سے قبل 2016 اور 2021 میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اور انہوں نے مختلف شہروں میں پرفارم  بھی کیا۔

 

 

 

 

Exit mobile version