بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 2 کے فاتح اور معروف بھارتی یوٹیوبر ایلوش یادو نے ریسٹورنٹ میں بیٹھے شخص کو تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلوش یادو اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہے ہیں پھر وہ اچانک پیچھے مُڑتے ہیں اور ریسٹورنٹ میں بیٹھے ایک شخص کے پاس جاکر اُسے زور دار تھپڑ مارتے ہیں۔
WATCH – Elvish Yadav slaps a man at Jaipur restaurant, says he has no regrets: ‘Aisa hi hoon main’#ElvishYadav #ViralVideo pic.twitter.com/9gw55u6bSV
— TIMES NOW (@TimesNow) February 12, 2024
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر کے ہاتھوں تھپڑ کھانے والا شخص بحث کرنے لگتا ہے تو ایلوش یادو دوبارہ اُسے مارنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اُن کی ٹیم اُنہیں روک دیتی ہے۔
ایلوش یادو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے یوٹیوبر پر کڑی تنقید بھی کی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ پولیس موقع پر موجود تھی لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔
