Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جانی لیور کا اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف کامیڈی اداکار جانی لیور نے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

ایک بھارتی پوڈ کاسٹ کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی کے ایک مشکل وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب گھرانے سے آئے ہیں جہاں انہیں کئی مالی مسائل کا سامنا تھا اور ان کے والد بھی بہت سخت تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے والد کے رویے سے تنگ آچکے تھے اس لیے انہوں نے 13 سال کی کم عمری میں خودکشی کی کوشش کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے رویے سے تنگ آکر اور خودکشی کا ارادہ کرتے ہوئے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ گئے تھے لیکن جب انہوں نے اپنی بہنوں کے آنسو دیکھے تو انہوں نے اپنا ارادہ ترک کردیا تھا۔

جانی لیور نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بچپن میں کئی قتل دیکھے ہیں اور اگر آج وہ اداکار نہ ہوتے تو ان کا تعلق یقیناً جرائم کی دنیا سے ہی ہوتا۔

اداکار نے انکشاف کیاکہ وہ بالی ووٖ انڈسٹری کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے کہ انہیں کام دیا ورنہ وہ گینگسٹر ہی رہتے۔

Exit mobile version