Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ فضا علی کی ڈانس ویڈیو وائرل؛ صارفین کی جانب سے کڑی تنقید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں فضا علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو ایک شادی کی تقریب میں بھارتی گانے دلبر دلبر پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ تقریب میں موجود مرد و خواتین کے سامنے رقص کررہی ہیں جس کی وجہ سے اُن کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک ویڈیو میں وہ ساتھی مرد کے ساتھ بھی دلبر دلبر پر رقص کرتی دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے ڈانس پر ان کی ہدایت کی دعائیں کیں جبکہ بعض افراد نے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔

کچھ لوگوں نے اداکارہ کے لباس کو بھی نامناسب قرار دیا اور لکھا کہ وہ تہذیب یافتہ لباس پہننا بھول گئیں۔

Exit mobile version