Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈراموں میں کام حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی، درفشاں سلیم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ انہیں ڈراموں میں کام حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا تھا کہ ڈراموں سے قبل ایک فلم سائن کی تھی تاہم بعد میں فلم میں کام نہیں کیا، جب فلم ریلیز ہوئی تو اس بات پر شکر ادا کیا کہ فلم کا حصہ نہیں بنی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی فلموں میں کام نہیں کرسکتی جس میں خواتین کو قابل اعتراض انداز میں پیش کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود کتھک ڈانسر ہوں اور فلموں میں گانوں اور ڈانس کے خلاف نہیں لیکن آئٹم سانگز نہیں ہونا چاہیے ہیں، فلموں میں اپنے سماج کی کہانیوں کو پیش کرنا چاہیے۔

درفشاں سلیم نے کہا کہ ڈراموں میں کام حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی، ان کے والد پروڈکشن ہاؤس چلاتے ہیں، اداکار کاشف محمود والد کے دوست ہیں انہوں نے آڈیشن میں مدد دی۔

اداکارہ کے مطابق آڈیشن کے ایک ماہ بعد ڈرامے میں کام کی پیشکش ہوئی، سال 2020 میں ڈراما دلربا سے شوبز میں کیرئیر کا آغاز کیا۔

Exit mobile version