Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار درشیل سفاری نے عامر خان کو اپنا ‘مینٹور’ قرار دیدیا

فلم ‘تارے زمین پر’ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کرنے والے اداکار درشیل سفاری نے عامر خان کو اپنا ‘مینٹور’ قرار دیدیا ہے۔

حال ہی میں اداکار درشیل سفاری نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں عامر خان کی سفید داڑھی اور سفید بال ہیں جبکہ دونوں ایک دوسرے کی طرف حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔

کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’16 سال بعد ہماری واپسی ہورہی ہے، اور ہم کافی پرجوش ہیں’۔

ساتھ ہی درشیل نے عامر خان کو اپنا ‘مینٹور’ قرار دیا اور ان کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔

درشیل سفاری نے اعلان کیا کہ 4 روز بعد پتہ چل جائے گا کہ یہ پوسٹر کس حوالے سے ہے۔

Exit mobile version