Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرامے کے سین کے آغاز سے قبل بسم اللہ پڑھتی ہوں، اقرا عزیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ وہ ڈرامے کے سین کے آغاز سے قبل بسم اللہ پڑھتی ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے عادت ہے کہ کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھتی ہوں، تو ڈرامے کے سین کے پہلے بھی عادت کے مطابق بسم اللہ پڑھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اچھا لگتا ہے جب میری وجہ سے اور لوگ بھی ایسا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ سیٹ پر میں نے سین کے آغاز سے قبل بسم اللہ پڑھی تو ایک سینئر اداکار تھے، انہوں نے کہا ایسے نہیں، سین سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھتے، جس پر حیرانی سے میں نے وجہ پوچھی۔

اقرا عزیز نے بتایا کہ ان اداکار نے کہا ہمارا کام جھوٹ ہے، جو ڈرامے ہم کرتے ہیں یہ جھوٹ ہوتے ہیں تو جھوٹ سے پہلے ہم اللہ کا نام نہیں لیتے جس پر میں نے ان کے سامنے رضامندی ظاہر کی لیکن دل میں سوچا کہ یہ میری روزی روٹی ہے، میں تو بسم اللہ پڑھوں گی۔

Exit mobile version