بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم ’شیطان‘ نے اہم ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ہارر فلم ’شیطان‘ نے ایک ہفتے میں ہی 103 کروڑ کا سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔
فلم کی کہانی کبیر (اجے دیوگن) اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے جب ان کا تفریحی ویک اینڈ ایک بھیانک خواب میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
نامور اداکار آر مادھاون ایک اجنبی کی صورت میں بطور مہمان ان کے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دہشت اور سنسنی کا ایک ایسا کھیل شروع ہوتا ہے جو ناظرین کو دم بخود کردیتا ہے۔
کالے جادو اور سپر نیچرل مناظر سے بھرپور فلم ’شیطان‘ پوری دنیا میں 8 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی گئی ہے۔
’شیطان‘ کو وکاس بہل نے ہدایتکاری دے ہے جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک نے پروڈیوس کیا ہے۔
