بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے دوسرے بچے اکائے کی پیدائش کے بعد انسٹاگرام پر شاندار انداز میں واپسی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما، جنہوں نے رواں سال فروری میں اپنے دوسرے بچے، اکائے کو جنم دیا، ایک مختصر وقفے کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ کی یہ تصویر بہت دلکش ہے جہاں وہ مطمئن اور خوش نظر آرہی ہیں جو کہ کافی وائرل بھی ہورہی ہے۔
دوسری جانب اداکارہ کے مداح ان کی اس تصویر کو بہت پسند کر رہے اور کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل انوشکا اور ویرات کچھ عرصے سے اسپاٹ لائٹ سے دور ہیں تاہممعروف کرکٹر حال ہی میں آئی پی ایل کیلئے واپس بھارت آئے ہیں ۔
آئی پی ایل کے جاری میچز کے دوران ویرات کوہلی نے اپنے دوسرے بچے کا استقبال کرنے کے غیر حقیقی تجربے کے متعلق بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ، ہم ایک ایسی جگہ پر تھے جہاں لوگ ہمیں پہچانتے نہیں تھے اور یہ سب کا مقصد صرف ایک خاندان کے طور پر ایک ساتھ وقت گزارنا اور دو مہینے تک نارمل محسوس کرنے کے لیے تھا۔
