Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے معاوضے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کیلئے کپل شرما نے شو کی 5 اقساط کے لیے 26 کروڑ روپے کی بھاری رقم بطورِ معاوضہ وصول کی ہے یعنی کپل شرما ایک قسط کے لیے 5 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ لیتے ہیں۔

سنیل گروور فی قسط 25 لاکھ روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں جبکہ ارچنا پورن سنگھ فی قسط 10 لاکھ روپے لے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا اور راجیو ٹھاکر کو بالترتیب 10 لاکھ، 7 لاکھ، اور 6 لاکھ روپے فی قسط معاوضہ دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کی اب تک پانچ اقساط آچکی ہیں جن میں اب تک بالی ووڈ اسٹارز رنبیر کپور، نیتو کپور، امتیاز علی، دلجیت دوسانجھ، پرینیتی چوپڑا اور عامر خان بطورِ مہمان آچکے ہیں۔

Exit mobile version