پاکستان کے نوجوان اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر و اداکارہ وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا ہے۔
حال ہی میں اداکار زوہاب خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زوہاب خان نے اپنے نکاح کے خاص موقع پر سفید رنگ کا کُرتا پاجامہ زیب تن کیا جبکہ اُن کی دلہن وانیہ ندیم بھی سفید رنگ کے خوبصورت لہنگے میں بہت ہی حسین لگ رہی تھیں۔
زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی تقریب میں اس نوجوان اداکار جوڑی کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
مداحوں کی جانب سے نوجوان جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
