Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ نے کتنی رقم ادا کی؟ جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!

عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ میٹ گالا 2024 میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایونٹ نیویارک کے میوزیم آف آرٹ میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر کی معروف شخصیات شرکت کرتی ہیں۔

اس ایونٹ میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے خوبصورت ساڑھی زیبِ تن کی جو کہ معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی نے تیار کی تھی۔

میٹ گالا میں سلیبریٹیز کو میوزیم کے ریڈ کارپٹ پر واک کے لیے بھاری رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔

میٹ گالا کے ایک ٹکٹ کی قیمت تقریباً 75 ہزار ڈالر ہے جبکہ پوری ٹیبل کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

یہ چیریٹی ایونٹ ہوتا ہے اور یہ رقم میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کو فنڈ دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

جب کمپنیاں اپنے مہمانوں کے لیے میزیں خریدتی ہیں تو انفرادی نشستوں کی ادائیگی مشہور شخصیات خود کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے دوسری مرتبہ میٹ گالا میں شرکت کی ہے۔

Exit mobile version