Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشہور ہونے کے بعد ڈر لگتا ہے کہ مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا جواب دوں گی؛ ہانیہ عامر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے کہ مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا جواب دوں گی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بتایا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ میں شوبز انڈسٹری میں ہوں اور دوسری وجہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنا اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر بھی ڈر لگتا ہے کہ مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا جواب دوں گی کیونکہ اللّٰہ کے سامنے پیش ہونے پر جو سوال ہوں گے ان کے جواب میں یہ تو نہیں کہہ سکتی نہ کہ میں نے اپنی کتنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور خوب پیسہ کمایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد اپنے کام اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت سوچ کو پھیلانا اور لوگوں کو خوش کرنا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ موجودہ حالات میں سب لوگ کسی نہ کسی وجہ سے پریشان اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں لیکن ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں، اس لیے میں سوشل میڈیا پر حوالے سے بات کرتی ہوں تاکہ لوگوں کو پتہ ہو کہ ذہنی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔

Exit mobile version