Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صرف خوبصورت نظر آنے سے کامیابی نہیں ملتی، اداکارہ روبینہ اشرف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ صرف خوبصورت نظر آنے سے کامیابی نہیں ملتی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ صرف خوبصورت نظر آنے سے کامیابی نہیں ملتی بلکہ اچھا اداکار بننے کے لیے کسی بھی کردار کو اسکرین پر اس انداز میں پیش کرنا ہوتا ہے تاکہ ناظرین بھی اس کردار کے جذبات کو محسوس کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اداکار اپنے کردار کو حقیقت کے قریب تر پیش نہیں کرسکتا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بطور اداکار ناکام ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اداکاروں کو ڈائریکٹر سے اپنے کردار کو بہتر بنانے کے لیے بات کرنی چاہیے لیکن ساتھ ہی انہیں اپنے سینئر اداکاروں سے بھی مشورہ لینا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ سینئر اداکار گھر کے بزرگوں کی طرح ہوتے ہیں کیونکہ ہمارے یہاں اداکاری سیکھنے کے لیے باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی ہے لیکن جو فیلڈ میں لوگ ہمیں سکھاتے تھے وہ ہمارے سینئرز تھے اور اب ہم اپنے جونیئرز کو سیکھاتے ہیں۔

Exit mobile version