پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 14.1 ملین ہوگئی ہے جس سے وہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
اس سے قبل پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان تھیں۔
عائزہ اب سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 14 ملین ہے۔
