Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف گلوکار نشے کی حالت میں گرفتار

معروف امریکی ریپر و گلوکار ٹریوس اسکاٹ کو نشے کی حالت میں جھگڑا کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر میامی کی پولیس کو گزشتہ روز ایک کشتی پر کچھ افراد کے جھگڑا کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے موصول ہونے والی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ ٹریوس اسکاٹ کشتی پر موجود لوگوں سے جھگڑا کر رہے تھے۔

پولیس نے گلوکار سے بات کی جس پر پتہ چلا کہ وہ نشے کی حالت میں ہیں، پولیس نے ٹریوس اسکاٹ کو وہاں سے جانے کو کہا جس پر وہ چلے گئے لیکن انہوں نے کشتی پر موجود لوگوں کے لیے نازیبا زبان استعمال کی۔

بعد ازاں امریکی ریپر نے 5 منٹ بعد دوبارہ کشتی میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس کے روکنے پر انہوں نے احکامات نہ مانے اور شور شرابا کیا۔

حراست میں لیے جانے کے بعد امریکی ریپر نے شراب کے نشے میں ہونے کا اعتراف کیا تاہم انہیں کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا۔

Exit mobile version