Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف کالم نگار عبید اللہ بیگ کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 سال بیت گئے

پاکستان کے مشہور و معروف دانشور، ادیب اور کالم نگار عبید اللہ بیگ کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 سال بیت گئے ہیں۔

عبید اللہ بیگ 1936ء میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام حبیب اللہ بیگ تھا۔

انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافت کے شعبے سے کیا بعد ازاں وہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہوئے جہاں مشہور پروگرام کسوٹی ان کی پہچان بنا۔

ان کی کئی دستاویزی فلموں کو عالمی اعزازات بھی ملے، انہیں زبان و بیان پر مکمل عبور حاصل تھا، عبید اللہ بیگ نے دو ناول بھی لکھے اور ماحولیات پر شائع ہونے والے ایک رسالے کی ادارت بھی کی۔

عبید اللہ بیگ کی خدمات کے اعتراف میں 2008 میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

معروف دانشور 22 جون 2012 کو کراچی میں خالق حقیقی سے جاملے۔

Exit mobile version