بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان نے ممبئی میں ایک نیا اپارٹمنٹ خرید لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے یہ اپارٹمنٹ 9 کروڑ 75 لاکھ روپے میں خریدا ہے، یہ لگژری پراپرٹی شہر کے پوش علاقے پالی ہل میں واقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکا رقبہ لگ بھگ 1,027 اسکوائر فٹ (کارپٹ ایریا) ہے۔
ٹرانسفر ڈیڈ کے مطابق 25 جون کو حتمی طور پر ٹرانسفر ہونے والی جائیداد پر ساڑھے 58 لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عامر خان باندرہ میں سمندر کنارے ایک 5000 گز کے مکان کے مالک ہیں، جبکہ انہوں نے 2013 میں پنجگنی میں دو ایکڑ پر محیط 7 کروڑ روپے کا ایک فارم ہاؤس بھی خریدا تھا۔
اس کے علاوہ اداکار نے کمرشل پراپرٹیز میں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
