Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اللّٰہ ہر چیلنج میں میری رہنمائی کرتا ہے، مہوش حیات

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اللّٰہ ہر چیلنج میں میری رہنمائی کرتا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے۔

مداحوں نے مہوش حیات سے ذاتی زندگی، پسند نا پسند سے لے کر پروفیشنل لائف سمیت دیگر سوالات کیے جس کے مہوش حیات نے جوابات بھی دیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ پر میرا غیر متزلزل یقین اور اس کی مجھ سے محبت وہ قوت ہے جو مجھے مشکل دنوں سے گزارتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں اور یہ جان کر سکون حاصل کرتی ہوں کہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہے، اللّٰہ ہر چیلنج میں میری رہنمائی کرتا ہے اور مجھے طاقت سے نوازتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے راستے میں جو بھی آئے گا اس کا سامنا کرنے کے لیے یہی ایمان مجھے امید اور حوصلہ دیتا ہے، اللّٰہ کی محبت اور رحمت ہمیشہ غالب رہے گی۔

Exit mobile version