Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ زارا نور عباس کا مردوں کو اہم مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مردوں کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں زارا نور عباس سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سے تین چار حقوق ہیں جو مردوں کو ملنے چاہیں؟

جس پر انہوں نے کہا کہ مرد کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں، گھر میں موجود تمام افراد کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھے شوہر یا باپ کیلئے مصروف ہونے سے کہیں زیادہ گھر میں موجود ہونا ضروری ہے، اگر مرد کمانے کیلئے باہر زیادہ رہے گا تو وہ گھر پر وقت نہیں دے سکے گا۔

زارا نور عباس نے بتایا کہ ریسرچ کے مطابق مردوں میں عورتوں کے مقابلے ہارٹ اٹیک کی شرح بہت زیادہ ہے لہٰذا مردوں کو اپنی صحت کا پورا خیال رکھنا چاہیے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مرد سیگریٹ نہیں پیئیں کیونکہ تمباکو نوشی صحت کیلئے بہت خطرناک ہے۔

Exit mobile version