Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر سے تعلقات کی خبریں؛ بھارتی گلوکار بادشاہ کھل کر بول پڑے

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات کی خبروں پر بھارتی گلوکار بادشاہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

 حال ہی میں معروف بھارتی گلوکار بادشاہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہانیہ عامر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ باصلاحیت اداکارہ ہیں، وہ اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے ہر کامیابی کی مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سنگِ ماہ، عشقیہ سمیت دیگر ہٹ پراجیکٹس میں بھی کام کرچکی ہیں، نیٹ فلکس پر بھی ہانیہ عامر کی نئی سیریز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ آنے والی ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکار فواد خان  ہوں گے۔

گلوکار بادشاہ نے کہا کہ ہانیہ عامر نے دوست کی شادی پر ’’ناٹو ناٹو‘‘ پر ڈانس کیا تھا جوکہ سوشل میڈیا پر بےحد وائرل بھی ہوا تھا۔

Exit mobile version