پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ عوام بیوقوف لوگوں کو مشہور کروانا چھوڑ دیں۔
گزشتہ دنوں ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکار نعمان اعجاز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اب حال ہی میں نعمان اعجاز نے نام لیے بغیر خلیل الرحمٰن قمر کو کھری کھری سُنادی۔
نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ درخت زوردار آواز کے ساتھ گرتا ہے جبکہ بیچ خاموشی سے پروان چڑھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تباہی اور بربادی ہی شور مچاتی ہے جبکہ جو اصل میں کام کرتے ہیں وہ خاموش رہتے ہیں۔
انہوں نے حضرت علی کا قول جس پر احسان کرو اس کے شر سے ڈرو بھی لکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام بیوقوف لوگوں کو پسند کرنا اور مشہور کروانا چھوڑ دیں، ایسے لوگوں کو جنہیں یہ بھی نہیں پتا کہ اختلاف کرنا بری بات نہیں۔ اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے۔
