Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

والد ویٹر کی سخت نوکری کرتے تھے، سنیل شیٹی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ ان کے والد ویٹر کی سخت نوکری کرتے تھے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکار سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والد ویٹر کی سخت نوکری کرتے تھے، لوگوں کیلئے میزیں صاف کرتے اور وہ محنت کرتے ہوئے منیجر کی پوسٹ تک پہنچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد کا کوئی بھائی نہیں تھا اور تین بہنیں تھیں جن کو لے کر وہ ممبئی آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد دن بھر کام کرتے اور رات کو فرش پر بوری بچھا کر سو جاتے اور ان کے ساتھ بہنیں بھی رہتی تھیں۔

سنیل شیٹی نے بتایا کہ انہوں وہ تینوں عمارتیں خرید لیں جہاں ان کے والد بطور ’ویٹر‘ کام کیا کرتے تھے۔

Exit mobile version