Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکارہ کینسر کے باعث انتقال کرگئیں

امریکی اداکارہ شینن ڈوہرٹی چھاتی کے کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ 2015 سے کینسر میں مبتلا تھیں اور کئی برس تک اس بیماری سے لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے قریبی ذرائع کی طرف سے میڈیا کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کی فیملی کی پرائیوسی کا خیال رکھے۔

واضح رہے کہ شینن ڈوہرٹی نے اپنے شوبز کیریئر میں متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کردار ادا کیے۔

Exit mobile version