Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

معروف بھارتی اداکار سلمان خان کی مبینہ گرل فرینڈ سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور ان کی فیملی کی جانب سے لولیا وانتور کی سالگرہ 24 جولائی کو منائی گئی تھی، جس میں سلمان خان سمیت گھر کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔

رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لولیا اداکارہ بھی ہیں اور گلوکاری کے شعبے سے بھی منسلک ہیں، تاہم لولیا نے انسٹاگرام پر سلمان خان کی فیملی کے ساتھ لی گئی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا ’آئی لوو یو‘۔

میڈیا کے مطابق لولیا کو سلمان خان کی گرل فرینڈ قرار دیا جا رہا ہے، اگرچہ اداکارہ اور سلمان خان دونوں ہی کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق لولیا اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کی خبریں کئی سال سے گردش کر رہی ہیں۔

Exit mobile version