Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیریئر اور گوری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو فلمیں چھوڑ دوں گا، شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ کیریئر اور گوری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو فلمیں چھوڑ دوں گا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں اپنے کیریئر اور گوری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ فلمیں چھوڑ دیں گے کیونکہ وہ گوری کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اہلیہ کے بغیر پاگل ہو جائیں گے، وہ ان کے پاس ایسی واحد شے ہے جس سے وہ محبت کرتے ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے آریان کو سکھایا ہے کہ کسی کی بے عزتی کرنا ٹھیک نہیں اور احترام کا درس دیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی بیوی کے پرس میں نہیں جھانکا اور بیڈروم میں جانے سے پہلے ہمیشہ دستک دیتے ہیں، چاہے وہ اپنی بیٹی کا کمرہ ہی کیوں نہ ہو۔

شاہ رخ نے شادی کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں پہلی رات انہیں شوٹنگ میں دیر ہو گئی تھی، جس پر انہوں نے گوری کو ٹیکسی میں بلایا کیونکہ ان کے پاس کار نہیں تھی۔

Exit mobile version