Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکارہ نے شادی کے سات سال بعد طلاق لے لی

معروف بھارتی اداکارہ ’نوینہ بولے ‘ نے شادی کے سات سال بعد طلاق لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نوینہ بولے نے شادی کے سات سال بعد شوہر جیت کیرانی سے طلاق تین ماہ قبل لے لی تھی جس کی تصدیق انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی۔

   اداکارہ کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل ہماری طلاق ہو چکی ہے تاہم اس حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز ہم جلد کریں گے۔ طلاق کے بعد بھی ہم اپنی پانچ سالہ بیٹی کی مل کر پرورش کر رہے ہیں۔

نوینہ بولے نے کہا کہ جیت ہفتے میں دو دن بیٹی کے ساتھ گزارتے ہیں۔ ہماری طلاق باہمی رضامندی سے ہوئی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک ساتھ ناخوش رہنے سے بہتر ہے کہ الگ ہو کر خوشی سے زندگی گزاری جائے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے شروع میں ہمارا تعلق بہت اچھا تھا تاہم وقت کے ساتھ اس میں تلخی آتی گئی۔ ہم نے اپنی بیٹی کی خاطر معاملات کو سنبھالنے کی بہت کوشش کی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

اداکارہ نے کہا کہ ازدواجی رشتے میں میاں بیوی کی گفت و شنید اور ایک دوسرے کے ساتھ معیاری وقت گزارنا بہت اہم ہوتا ہے اور ہمارے رشتے سے یہ دونوں چیزیں ختم ہو گئی تھیں۔

واضح رہے کہ نوینہ اور جیت کی شادی 2017 میں ہوئی تھی۔

Exit mobile version