بالی ووڈ کی مشہور و معروف فلم ’شعلے‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید اختر اور سلیم خان کی مشترکہ تحریر کردہ فلم ‘شعلے’ کی ریلیز کو 49 سال مکمل ہوگئے ہیں جبکہ یہ فلم اپنی ریلیز کے 50ویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔
فلم ‘شعلے’ کے 50 سالہ جشن کے موقع پر فلمسازوں نے ایک بار پھر سینما گھروں میں فلم کی خصوصی اسکریننگ کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ‘شعلے’ 31 اگست کو ممبئی کے ریگل سنیما میں شام 5 بجکر 30 پر ریلیز ہوگی، ‘شعلے’ کو 50 سال پرانے ونٹیج سینماسکوپ پرنٹ کے ذریعے دکھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ فلم کی خصوصی اسکریننگ میں اس کے ہدایتکار رمیش سپی بھی سلیم جاوید کے ساتھ سینما گھر میں موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ 1975 میں 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘شعلے’ میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، جیا بچن، ہیما مالنی، سنجیو کمار اور امجد خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
