Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ابرارالحق کا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے 15 لاکھ روپے کا انعام

معروف گلوکار ابرارالحق نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے نقد انعام دیا ہے۔

حال ہی میں  گلوکار ابرارالحق نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔

معروف گلوکار ابرارالحق نے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کے دل خوشیوں سے بھر دیے ہیں۔

اس موقع پر گلوکار نے سہارا فار لائف میڈیکل کالج کا گراؤنڈ اولمپیئن ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرتا رہوں گا، ہم ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں تو پوری دنیا میں پاکستان کا نام روش کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version