Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ہانیہ عامر سے معروف بھارتی صحافی نے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے معروف بھارتی صحافی نے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

حال ہی میں بھارت کی معروف انٹرنیٹ پرسنیلٹی اور صحافی فریدون شہریار نے ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

  صحافی فریدون شہریار کے کمنٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، اس وائرل اسکرین شاٹ میں فریدون نے ہانیہ کے حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کی۔

فریدون شہریار نے لکھا کہ ‘آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے’۔

دوسری جانب اداکارہ کے مداح یہ کمنٹ دیکھ کر بے حد خوش ہوئے اور ہانیہ کو فوری طور پر انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کا مشورہ بھی دیا۔

Exit mobile version