Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے، حمزہ علی عباسی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔

معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک تقریب میں کہا کہ حکمرانوں کو اللّٰہ تعالیٰ اور آخرت کو مدِنظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، چاہے وہ عمران خان ہوں یا کوئی اور ہو۔

وہ ٹورنٹو میں اپنی کتاب ’مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے‘ کی تقریبِ رونمائی میں گفتگو کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست پر اصولوں کی بنیاد پر بات کریں گے اور واقعات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ دنیا بڑی بے رحم ہے اور موت کے بعد لوگ بھلا دیے جاتے ہیں اسی لیے ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔

Exit mobile version