پاکستان کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ صرف ہماری انڈسٹری میں ایک اداکار دوسرے اداکار پر تبصرہ کرتا ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ امر خان سے ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکار کون ہے؟ یعنی وہ اداکار یا اداکارہ جو اتنی شہرت اور کامیابی کا حق دارنہیں تھا۔
اداکارہ نے جواب میں کہا کہ آپ یہ سوال کیوں پوچھ رہی ہیں؟ یہ نہیں پوچھیں کیونکہ آج کل ویسے ہی بہت سارے پروگرامز چل رہے ہیں جس میں اوور ریٹڈ، انڈر ریٹڈ، کچرا اداکار سے متعلق دوسرے اداکار تبصرے کرتے ہیں۔
امر خان نے کہا کہ دنیا بھر میں کسی بھی ملک میں ایک اداکار دوسرے اداکار پر تبصرہ نہیں کرتا، یہ صرف ہماری انڈسٹری میں ہوتا ہے۔
میزبان نے کہا آپ کو کیوں لگتا ہے کہ ہمارے لوگ یہ سب پسند کرتے ہیں؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ ہم ایک جاہل قوم ہیں اس لیے، اس سے مختصر اور سیدھا جواب میں نہیں دے سکتی تھی۔
